بھٹکل:17/فروری (ایس او نیوز)گاندھی ریزرو فاؤنڈیشن جلگاؤں کے زیر اہتمام طلبا میں انسانی اقدار کی فکر پید اکرنے کی خاطر پرائمری، ہائی اسکول اور پی یو کالج طلبا کے لئے ’’ گاندھی فکر ‘‘ پر ملک بھر میں امتحانات کا انعقاد کیا جارہاہے۔ اس سلسلےمیں 21جنوری کو بھٹکل میں بھی تینوں مرحلے کے طلبا کے لئے امتحانات منعقد کئے گئے جس میں کل 483طلبا شریک ہونے کی جانکاری امتحانات کے نگراں کار مری سوامی نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔
پرائمری سطح پر پنجم، ششم اور ہفتم جماعت کے طلبا کے لئے امتحان منعقد ہو اتھا جس میں جماعت پنجم کی سطح پر سرکاری پرائمری اسکول مرڈیشور کی انیتا نائک اول، آر این ایس ودیا نکیتن مرڈیشور کی یشسوینی اور سنجیت ہیگڈے دوم، سرکاری پرائمری اسکول بھٹکل کی میگھنا نائک سوم انعام حاصل کیا ہے۔ جماعت ششم میں اول اور دوم انعام مرڈیشور آر این ایس ودیا نکیتن کے کیرتی اُدئیے پٹیل اور بھانوپریا نائک نے حاصل کیا ہے تو تیرن مکی سرکاری پرائمری اسکول کی پوترا مادیو نائک نے سوم مقام حاصل کیا ہے۔ جماعت ہفتم میں مرڈیشور آر این ایس ودیا نکیتن کی نسچیتا موگیر نے اول انعام پایا ہے تو اسی اسکول کی دکشھا نائک نے دوم اور سرکاری پرائمری اسکول کیرکٹے کے ونود ماستی گونڈ نے سوم انعام حاصل کیاہے۔ اسی طرح جماعت ہشتم ، نہم اور دہم کے طلبا میں بھی اول ، دوم اور سوم انعامات کی تقسیم کی گئی ۔ کالج سطح پر پی یو اول میں تینوں انعامات جنتا ودیا لیہ شرالی کے طلبا ریشما نائک اول، بھرت انپا نائک دوم اور کرشنا نائک نے سوم انعام پایا ہے۔ پی یو دوم میں بھی اسی کالج کے طلبا سویتا مادیو نائک اول، رادھا ایم نائک دوم اور مہیش کے سو م انعام پایا ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ امتحان کے لئے کل 524طلبا نے رجسٹرڈ کیا تھا جس میں 483طلباشریک ہوئے۔ 29طلبا انعام اور سند کے حق دار ہونے کی جانکاری دی گئی ہے۔ مری سوامی نے بتایاکہ اگلے ماہ انعام یافتہ طلبا کے انعامات ان کے اسکولوں اور کالجوں کو ارسال کئے جائیں گے۔